• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروج آفتاب نے حدیقہ کیانی کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں ہونے پر کیا کہا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی نژاد امریکی پاپ گلوکارہ عروج آفتاب کی جانب سے حدیقہ کیانی کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

عروج آفتاب نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’پاکستانی خواتین موسیقار ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ مہم کے ذریعے ٹائمز اسکوائر کو روشن کر رہی ہیں۔‘

دنیائے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’گریمی‘ جیتنے والی گلوکارہ  نے کہا کہ ’میں اس مہم کو بہت پسند کر رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’حدیقہ کیانی ایک پاکستانی پاپ لیجنڈ ہیں۔‘

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی تصویر ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کی گئی۔

دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کا حصّہ ہیں اور اسی لیے نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگے اشتہار میں بطور ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ گلوکارہ کی تصویر کو آویزاں کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید