• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمیوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے قائم خانی کالو نی اتحاد ٹاؤن میں موٹر سا ئیکلیں چھینے والے خضداری گروپ کے دو ملزمان لیاقت علی اور جمیل احمد کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر ایک موٹر سائیکل اور دو پستول برآمد کر لئیے،پولیس نے بتایا کہ خضداری گروپ کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چھیننے کی متعدد وارداتوں اور 2008 سے جر ائم میں ملوث ہے ،علاوہ ازیں بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں شہری کو زخمی کرنے والے دو ملزمان عرفان اور ناصر کو گرفتار کر لیا، ملزمان بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے اور درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے خلاف گلشن اقبال،گلشن معمار،سمن آباد،سچل اور گلستان جوہر میں مقدمات درج ہیں ،ملزمان کے دو ساتھی بشیر اور وسیم بلوچستان کے شہر خضدار سے وارداتیں کرنے کراچی آتے ہیں ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،شناختی کارڈ،نقدی اور نئے ماڈل کی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ،شاہراہ نور جہاں پولیس نے پہاڑ گنج چورنگی بلاک کیو کے قریب مقابلے کے بعد ایک ڈاکو محمد نواز ولد حضرت سعید کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا ،ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول 30 بور، لوڈ میگزین، نقد رقم، 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، لانڈھی پولیس نے مقابلے کے بعد ا یک ملزم نور خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق دو مشتبہ ملزمان لانڈھی شاہی مسجد نیوی کی دیوار کے قریب شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے،گرفتار زخمی ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، چوری شدہ موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید