• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شادمان ٹاؤن نمبر دو لان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ بلال ولد انمبر خان جاں بحق ہوگیا ، متوفی میٹروول باوانی چالی کا رہائشی آبائی تعلق سوات سے تھا ، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار پل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 26 سالہ صابرولد اعجاز پل سےنیچے گر کر شدید زخمی ہوگیاجسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، دریں اثنا ڈی ایچ اے فیز 8 خیابان فیصل اسٹریٹ نمبر 16 کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور 25 سالہ عفان جاں بحق ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، سرجانی سیکٹر 3 خان بس اسٹاپ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 32 سالہ کلثوم زوجہ عمر جاں بحق ہو گئی، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید