کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے حلقہ کھرمنگ کی معروف سیاسی شخصیت سید امجد زیدی نے ملاقات کرکے اسلامی تحریک پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ، انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان جی بی میں عوامی حقوق کے حصول کا موثر پلیٹ فارم ہے جس نے ہمیشہ سیاست کا محور عوامی خدمت پر محیط رکھا اور قائد ملت جعفریہ کی سرپرستی میں اسلامی تحریک پاکستان نے ملک بھر میں اتحاد و اتفاق کی سیاست کو فروغ دیا۔