کراچی( افضل ندیم ڈوگر) انچولی سوسائٹی میں پانی کا شدید بحران، سیکورٹی رسک بن گیا بلاک 20 میں مبینہ طور پر وال مین فراہمی آب میں رکاوٹ ہیں، کئی مرتبہ مکینوں نے وال مینوں کو گھیرلیا، پولیس نے بیچ بچاؤ کروایا، تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے دوران تین ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مکین پریشان ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق وال مین بعض گھروں کو مبینہ طور پر وافر مقدار میں پانی فراہم کرتے ہیں تاہم بڑی آبادی کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں، انہوں نے بتایا کہ واٹر بورڈ حکام کو کئی مرتبہ آگاہی دی مگر شنوائی نہیں ہو رہی ، مکینوں نے اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کے عملے کے خلاف تھانہ سمن آباد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے۔