• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن میں نئی تجاوزات کیخلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے اسکیم 41 سرجانی ٹاؤن کراچی میں قائم نئی تجاوزات کو ختم کرنے کا فیصلہ، وزیر ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ حکومت سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں، گلشنِ رحمان،، بلوچ، چانڈیو، کھانو بروہی اور شاہ بیگ گوٹھ کے نام سے جاری نئی تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکٹر 10 اور سیکٹر 13 میں بدھ 13 مئی سے ہفتہ 16 مئی تک آپریشن کیا جائے گا، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 10 رینجرز موبائلز، 20 پولیس موبائلز، 50 لیڈی پولیس سرچرز، اینٹی رائٹ عملہ تعینات کیا جائے گا،تمام ٹیمیں صبح 10 بجے سرجانی پولیس اسٹیشن میں جمع ہوں گی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید