• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلچر کمپلیکس نیو کراچی رقم مختص ہونے کے باوجود فعال نہ ہوسکا

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت ،سیاحت و نواردات سندھ کا کروڑوں روپے مالیت سے تیار کیا گیا کلچر کمپلیکس اینڈ ماڈرن لائبریری نیوکراچی وسیع و عریض رقبہ پر قائم ہے جس میں آڈیٹوریم بھی موجود ہے،رواں سال کے بجٹ میں مذکورہ کلچر کمپلیکس کے لئے 1 کروڑ 38 لاکھ 66ہزار روپے مختص کئے گئے تاہم اس کے باوجود پورے سال میں کوئی ایک ثقافتی سرگرمی کا انعقاد نہیں ہوسکا،اس حوالے سے کلچر کمپلیکس کے انچارج امین پٹنی نے بتایا کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے کلچر کمپلیکس نیو کراچی کو بالکل نذر انداز کیا گیا ہے، اس سلسلے میں متعدد بار اعلیٰ آفسران سے بات کی گئی تاہم کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ،انہوں نے مزید بتایا کہ کلچر کمپلیکس اینڈ ماڈرن لائبریری نیو کراچی کے 8 ملازمین جن کی تعیناتی یہاں ہے اور وہ سندھ کے مختلف شہروں میں نوکریاں کررہے ہیں۔