• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، پانی کے ٹینک میں گیس کے اخراج سے 2 بھائی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون مواچھ گوٹھ میں گھر کے اندر میں پانی کے ٹینک میں گیس کے اخراج کے باعث دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران ایک بھائی ٹینک میں اترا اور جب وہ کافی دیر تک واپس نہیں آیا تو دوسرا بھائی اسے دیکھنے کے لیے ٹینک میں اترا ، جب وہ بھی واپس نہیں آیا تو اہل خانہ نے شور مچایا جس پر علاقہ مکین جمع ہوگئے ، علاقے کا ایک اور شخص دونوں بھائیوں کو دیکھنے کے لیے ٹینک میں کے اندر گیا تو اسکی حالت بھی غیر ہو گئی جس پر اہل خانہ نے پولیس اور یسکیو عملے کو اطلاع دی ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح اطلاع ملتے ہی پولیس اور رضاکار مذکورہ گھر میں پہنچے اور حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے ٹینک میں اترے تو اس وقت تک دونوں بھائی دم توڑ چکے تھے ، لاشوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ نیم بے ہوش ہونے والے شخص احمد کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ،دونوں بھائیوں کی شناخت 35 سالہ علی جان اور 45 سالہ مدد علی کے نام سے کی گئی ،ریسکیو حکام نے بتایا کہ دونوں کا آبائی تعلق اندرون سندھ کے علاقے دادو سے تھا۔