• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کی 35 ویں سالگرہ، کھلاڑیوں کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا

کراچی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 35برس کے ہوگئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد آج اپنی 35 ویں سالگرہ منارہے ہیں جبکہ اس موقع پر سابق اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرنے کا تانتا بندھ گیا ہے۔سابق کپتان راشد لطیف اور سابق اسپنر سعید اجمل نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہیں جبکہ سعید اجمل کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سالگرہ مبارک ہو سرفراز بھائی، اللہ آپ کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے۔

اسپورٹس سے مزید