• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیموں کی سیریز کی تیاری کیلئے ٹریننگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں نے سیریز کی تیاری کے لیے بھرپور ٹریننگ سیشن لیا۔شدید گرمی کے باجود دونوں ٹیموں کی کھلاڑی بھرپور پریکٹس کرتی نظر آئیں۔تینٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔پہلے فزیکل ٹریننگ کی، بھرپور بیٹنگ اور بولنگ کے سیشن نیٹ ایریا میں ہوئے دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہا، اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر انہیں خوشی ہوئی یہ دورہ سری لنکن ٹیم کیلئے بہت اہم ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس میں پاکستانی کرکٹر ڈیانا بیگ نے کہا کہ پریکٹس اچھی ہے، گرم موسم سے بھی مقابلہ ہے ۔ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھائیں گے ، سیریز میں کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گرم موسم کیلیے بطور کھلاڑی خود کو تیار کر رہے ہیں۔ ہمارے اور دیگر ممالک کی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں زیادہ فرق نہیں ہے۔فاطمہ ثنا ہماری بہترین فاسٹ بولر ہیں کراچی دبئی میں لیگ میں کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں سے بہت سیکھنے کو ملاہے۔ ورلڈ کپ کے دوران ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی ۔ ہمارے پاس ایک موقع ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔18روزہ دورے پر موجود سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ون ڈے میچز کا آغاز یکم جون سے ہوگا ۔
اسپورٹس سے مزید