• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برلن (نیوز ڈیسک)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منکی پوکس کے 2کیس سامنے آ گئے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق منکی پوکس ایک متعدی بیماری ہے، اس بیماری میں مریض کے جسم پر رِسنے والے چھالے بن جاتے ہیں تاہم یہ بہت کم واقعات میں مہلک ثابت ہوتی ہے۔ یہ مرض زیادہ تر وسطی اور مغربی افریقی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں یورپ میں اس بیماری کے130سے زیادہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ایک خاص وائرس کی وجہ سے لگنے والا یہ وبائی مرض اب تک امریکا، کینیڈا، اسرائیل اور آسٹریلیا میں پھیل چکا ہے۔ سپین میں اس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30اور مشتبہ مریضوں کی تعداد 39ہے۔
یورپ سے سے مزید