• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی حکومت نے اگر مارچ کی اجازت نہیں دی تو کسی کو گھر سے نکلنے نہیں دیں گے، افراتفری پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیر داخلہ

لاہور، اسلام آباد( نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تاریخ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، پرامن احتجاج سب کا حق ہے.

لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، فیصلہ اتحادی کرینگے، اگر روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دینگے، افراتفری پھیلائی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہونگی، پھر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا اسمبلی عمران کی مرضی اور مطالبے پر نہیں توڑی جائیگی، انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنے کے مترادف ہے، عمران خان نے اپنے کارکنان کو مارچ کی نہیں انتشار کی کال دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارا کسی کیساتھ اس وقت الیکشن کا الحاق نہیں ہوا، ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے، ملک کا اسوقت بھٹہ بیٹھ چکا ہے۔

 متحدہ اتحادی کا فیصلہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، قانون اپنا راستہ لے گا، شیریں مزاری نے زرعی اصلاحات والی اراضی جعل سازی سے اپنے نام کرالی، گرفتاری تفتیشی افسر کا معاملہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید