• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹونے امریکہ میں ملکی موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب دورہ امریکہ اورپاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کر نے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے دوران بہت خود اعتمادی کیساتھ ملکی مفاد کے مطابق دلیرانہ انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا جسے ہر سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر ایک مقبول رہنماء کے طور پر ابھر رہے ہیں، ان کی تقریر میں انکے نانا شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیر بھٹو کی جھلک نظر آئی اور مستقبل میں وہ بھرپور انداز میں پاکستان کی قیادت کرینگے،انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے عظیم نانا اور عظیم والدہ کی یاد تازہ کر دی،سلامتی کونسل میں کشمیر کے لئے ایک بار پھر بھٹو کی آواز گونج اٹھی۔
کوئٹہ سے مزید