ملتان (پ ر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر خالد جاوید سنگھیڑا منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن سیکرٹری ملتان رائو عمر دراز نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی طرز پر صوبائی ملازمین کیلئے ڈسپیرٹی ریڈ کیش الائونس کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے تا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی بڑھتی ہوئی بے چینی کو ختم کیا جائے۔