ملتان (سٹاف رپورٹر) ’’عمران خان کی جان کو خطرہ‘‘ کی کال کرنیوالے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کو رمضان نامی شہری نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان کو ملتان جلسے میں آنے سے روکا جائے، جس نے بعد میں نمبر بھی بند کر لیا، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے اس کو ٹریس کر کے قصبہ مڑل سے گرفتار کر لیا، اس پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق رمضان قصبہ مڑل کا رہائشی ہے اور ایک سرکاری سکول میں نائب قاصد ہے جس کا کہنا ہے کہ اس کو خواب آتے ہیں اور وہ سچ ہو جاتے ہیں، اس نے خواب میں دیکھا عمران خان کی جان کو ملتان میں خطرہ ہے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔