• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی نے غیر منتخب افراد کے ذریعے اسمبلی پر قبضہ کروایا، ن لیگ، پیپلز پارٹی

لاہور(خبرایجنسی )ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کہاہےکہ پرویز الٰہی نےغیر منتخب افراد کے ذریعے اسمبلی پر قبضہ کروایا،ن لیگی رہنما کاکہناتھا کہ اسمبلی سیل کرنا غیرقانونی اقدام ہے،پرویز الٰہی نے ایوان کی بے حرمتی کر نے کی عادت بنا لی ہے،پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہاہےکہ پنجاب اسمبلی کو محلہ کی طرح چلایا جارہا ہے،اس بے توقیری کی مثال حال میں ملتی ہے نہ ہی ماضی میں۔گزشتہ روزمسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو منڈی بہائوالدین اور گجرات کے لوگوں نے یرغمال بنا لیا ہے ،پرویز الہٰی نے ایوان کی بے حرمتی کر نے کی عدالت بنا لی ہے، پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ابھی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، ہمارے پاس 197 اراکین صوبائی اسمبلی کی اکثریت موجود ہے،اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی ہوئی ہے لیکن اس پر کارروائی نہیں کروائی جا رہی، ان کے مطابق اسمبلی کو سیل کرنا غیرقانونی و غیرآئینی اقدام ہے،ا سپیکر خود بھی ابھی تک اپنے گھر پر چھپ کر بیٹھا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو اس طرح چلایا جارہا ہے جیسے محلہ کو چلایا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید