• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے نئے مرحلے میں جنوبی پنجاب سے تعاون بڑھانے کیلئے چین کا اہم اعلان

لاہور (آصف محمود بٹ)سی پیک کے نئے مرحلے میں جنوبی پنجاب سے تعاون بڑھانے کیلئے چین کا اہم اعلان۔چینی قونصل جنرل لاہور سن یان نے کہا جنوبی پنجاب میں قدرتی وسائل اوروسیع مارکیٹ کی بھرپور صلاحیت ، مزید ’’چھوٹے مگر خوبصورت‘‘ منصوبے شروع کیے جائیں۔پاکستان، چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ، تعلیم، ہنرمندی اور زرعی تعاون کو آئندہ مرحلے کی اہم ترجیحات قرار دے دیا گیا ۔ سن یان نے کہا ہے کہ خطے کے سازگار قدرتی وسائل اور نمایاں مارکیٹ پوٹینشل کے باعث زراعت، صنعت، تعلیماور صحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ عملی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، چین جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے ساتھ روابط مزید مضبوط، سی پیک کے ’’2.0 اپ گریڈڈ ورژن‘‘ کوآگے بڑھانے اور عوامی فلاح کے مزید ’’چھوٹے مگرخوبصورت‘‘ منصوبوں پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید