کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کا غلاموں کی تجارت میں گہرا کردار بے نقاب،شاہی تاج کے نشان سے افریقی غلاموں کو داغا جاتا تھا،نئی تحقیق میں بادشاہوں و ملکہ کی غلاموں کی تجارت کا انکشاف ہوا۔جیمز دوم رائل افریکن کمپنی کے بڑے حصص دار و سربراہ تھے،ملکہ این نے اسپین کیلئے سالانہ 4800 غلاموں کامعاہدہ کیا۔برطانوی کمپنیوں نے لاکھوں افریقیوں کو غلام بنا کر بحر اوقیانوس پار پہنچایا،کنگ چارلس سے اعتراف اور معذرت کرنے کا مطالبہ بڑھ گیا۔