• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیاں، پبلسٹی اسٹنٹ، ضیا لنجار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کو دھمکیاں ملنے کے بیان کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا ،کمیشن کے روبرو پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں، 2 روز تک موٹرسائیکل پر پیچھا کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر خود کشی لکھ دیں تو ہلکا ہاتھ رکھیں گے۔ڈاکٹر سمیعہ کے بیان پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ لوگ اپنی مشہوری کے لئے بھی ایسی باتیں کرتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید