• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر جمہوری قوتیں بارہا جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارتی رہیں، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ جمہوریت پر پیغام میںکہا ہے کہ غیر جمہوری قوتیں بارہا جمہوری عمل کو پٹڑی سے اتارتی رہیں،جمہوریت شہداء کی میراث اور آنے والی نسلوں سے ہمارا وعدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، آئینی بالادستی، سماجی انصاف، مساوات اور عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اہم خبریں سے مزید