• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ بار کے احاطے میں ختم نبوت ؐ کانفرنس کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے احاطے میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے آئین و قانون پر بلا امتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، آئین و قانون کے دائرے میں تحفظ جاری رکھیں گے۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام چھٹی سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں وکلاء برادری کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام، مذہبی و سماجی شخصیات اور بار کے عہدیداران نے شرکت کی۔کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
اہم خبریں سے مزید