اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ڈیرھ درجن صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاریوں کے خلاف اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے 23 گھنٹے کی بھوک ہڑتال کا آغاز کیا, بھوک ہڑتالی کیمپ پیر 14 ستمبر شام 4 بجے سے منگل 15 ستمبر شام 3 بجے تک نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جاری رہے گا۔