• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے ملک کوچلانے والے کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جاتا، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے29مئی کو مزار قائد سے نکلنے والے ”حقوق کراچی کارواں“ کے سلسلے میں جاری رابطہ عوام مہم کے دوران ضلع ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ علاقہ ملیر کے تحت سعود آباد اور علاقہ رفاہ ِ عام کے تحت گلستان ِ رفیع میں استقبالیوں اور علاقہ ماڈل کالونی اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں معززین کے ساتھ نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پورے ملک اور صوبے کو چلاتا ہے لیکن اسے اس کا حق نہیں دیا جاتا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حق دیا جائے، پورے ملک کی 54فیصد ایکسپورٹ کراچی سے ہوتی ہے، کل ٹیکس کا 42فیصد کراچی سے وصول کیا جاتا ہے، قومی خزانے میں 67فیصد ریونیو اور صوبے کے بجٹ کا 95فیصد انحصار کراچی پر ہوتا ہے لیکن افسوس کہ ساڑھے تین کروڑ آبادی والے شہر کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، سخت گرمی کے باوجود شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ عملاً موجود نہیں، اہل کراچی بالخصوص خواتین اور بزرگ چنگ چی رکشوں اور خستہ حال ویگنوں اور کوچوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید