• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 وارداتوں میں ملوث ملزم مقابلہ کے بعد ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو) نے مبینہ طورپر سنگین جرائم کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو مقابلہ کے بعد ہلاک کر کے شہریوں سے لوٹی ہوئی رقم25 لاکھ روپے نقدی اور تلائی زیوارات برآمد کرلئے،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک1، لیاری ایکسپریس وے کے قریب مبینہ طور پرکار سوار ملزمان سے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان نے بتایا ہےکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے اور وہ زیوارات اور کیش ڈکیتی کی بڑی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ تھا ،گینگ کے دیگر گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سرغنہ کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کی گئی ،کارروائی کے دوران ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا،ہلاک ملزم ڈکیتی اور اسلحہ کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ،اب تک کے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق ہلاک ملزم لاہور اور کراچی کے سنگین نوعیت کے 30 مقدمات میں ملوث تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید