• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیرئیر تھانہ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار 2 ہندو نوجوان جان سے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیرئیر تھانہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار 2 ہندو نوجوان اپنی جان سے چلے گئے،تفصیلات کے مطابق فیریئر تھانہ کی حدود کینٹ اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثہ میں 16سالہ یش ولد کشن اور 18سالہ دھنراج ولد کشور اپنی جان سے چلے گئے ،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر دونوں متوفی نوجوانوں کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ فیریئر انسپکٹر امجد انور رانا نے بتایا ہےکہ موقع پرموجود ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسردلنواز نے انہیں فون پر حادثہ کی اطلاع دی اور انہوں نے بتایا ہے کہ 5سے 7 موٹر سائیکلوں پر نوجوان تیز رفتاری کے ساتھ قائد عوام برج سے اتر رہے تھے اس دوران حادثہ کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے ساتھ لگے کھمبے کے ساتھ ٹکرا گئی اور سر پر چوٹ لگنے سے دونوں نوجوان موقع پر ہلاک ہوگئے،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے ،فوٹیج سے حادثہ کی اصل حقائق سامنے آئیں گے جس کی روشنی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،حادثہ میں ہلاک ہونے والے دونوں نوجوان ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اور سی ہاؤس کے قریب واقع کوارٹر ز میں رہائش پزیر تھے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں نوجوانوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید