• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایچ ایس کیلئے 2کروڑ15لاکھ کی ریسرچ گرانٹ منظور

لاہور(جنرل رپورٹر ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کیلئے 2کروڑ 15لاکھ روپے کی ریسرچ گرانٹ کی منظوری دیدی۔ گرانٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور عالمی بینک کے اشتراک سے لوکل چیلنج فنڈ کے تحت جاری کی جائیگی۔بڑی آنت کے کینسر کی ابتدائی مرحلے میں سکریننگ کے طریقہ کار پر تحقیق کی جائیگی۔ مرکزی محقق یو ایچ ایس امیانولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ جہاں ہوں گے۔
لاہور سے مزید