• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس:قطر کے سفارتخانہ پر تعینات سیکورٹی گارڈ قتل

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت میں قطر کے سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع قطر کے سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر بحث و تکرار پر ایک شخص نے سیکورٹی گارڈ کو زور دار مکا رسید کردیا۔مکا لگنے سے سیکورٹی گارڈ زمین پر گر گیا اور سر روڈ سے ٹکرانے کے باعث اس کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے تاحال گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

یورپ سے سے مزید