• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج ویمن لیگ یورپ کے زیر اہتمام بارسلونا میں تربیتی کیمپ

بارسلونا(جواد چیمہ)منہاج ویمن لیگ یورپ کے زیر اہتمام بارسلونا میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی زیر نگرانی تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، دوسرے دن کی تربیتی نشست میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی تحریکی،تنظیمی پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی پرتربیتی لیکچرز اور ورکشاپس ہوئیں۔تربیتی ورکشاپ میں یورپ بھر کے 9ممالک سے خواتین نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ کے مقاصد میں تحریک منہاج القرآن سے وابستہ کارکنان اور ایگزیکٹوممبران کی تحریکی اور تنظیمی کام میں ترقی کے لیے تربیت کی گئی،پاکستانی خواتین کی پیشہ ورانہ اہلیت کو اجاگر کرنا اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو پالش کر کے انہیں معاشرے کا ایک اہم فرد بناناتھا، نوجوان بچیوں کو تعلیمی تربیت کی ترغیب دینے کے لئے سپیکرز کا انتخاب ان کے تعلیمی پس منظر کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ،۔پاکستانی خواتین کو تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے شعور کے ساتھ ساتھ پر اعتماد شہری بنانا تاکہ وہ ملک کا ایک اہم رکن بنیں اور اس کی بہتری کے لئے اپنا کردار پر اعتماد ہو کر ادا کریں، خواتین منتظمین کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی خواتین کے متعلق پائے جانے والے روایتی اورغلط تصورات کو مسترد کر کے ان کی ثقافتی ڈائیورسٹی کو نمایا ں کرنا چاہتی ہیں اور یہ بتانا چاہتی ہیں کہ خواتین آزادی کے ساتھ بارسلونا کے گرد و نواح اور پورے یورپ سے اس کیمپ میں شمولیت کر رہی ہیں ۔
یورپ سے سے مزید