• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج درانی ضمانت کیس، سلمان اکرم راجہ کو عدم پیشی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت سے متعلق کیس میں ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو پیش نہ ہونے پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 2008 کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے بے تحاشا پراپرٹیز کیسے بنائیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے معاملہ پر سماعت کی ۔ سماعت کے آغاز پر معاون وکیل نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر موقف اپنایا کہ آغا سراج وکیل تبدیل کرنا چاہتے ہیں اس پر چیف جسٹس نے معاون وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آغا سراج درانی کے وکیل کے دلائل تقریبا مکمل ہو گئے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید