• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیز اثاثہ، ان سے زیادتی برداشت نہیں کرینگے، رانا ثناء

ٹوکیو (عرفان صدیقی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے ساتھ کسی بھی سفارتکار یا سرکاری افسر کی زیادتی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سالانہ 30؍ ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیج کر پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ہماری حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کے لیے حوصلہ افزائی جاری رکھے گی انھیں اور ان کی سرمایہ کاری کو تٖحفظ فراہم کریں گے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے واضح احکامات ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جانا چاہیے اس حوالے سے دنیا بھر میں سفارتخانوں کو بھی احکامات جاری کیے جائیں گے ،بعض ایسی شکایات ہیں جن کا فوری جائزہ لینے کی ضرورت ہے ان پر جلد کارروائی کی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید