اسلام آباد( جنگ نیوز) وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان المبارک میں ہوگی، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فائیو جی کی سروس متعارف کرانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی رمضان کے مہینے میں کی جائے گی۔ نیلامی کے بعد چھ ماہ کے اندر ملک کے بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز کا آغاز کرنے کا منصوبہ ہے۔