کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی میں ملزم کے قبضے سے 4.8کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ۔دلدار عمرانی گوٹھ کراچی میں 2 ٹریکٹروں میں چھپائی گئی 72 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔راولپنڈی میں کوریئر آفس میں کینیڈا جانے والے پارسل سے واسکٹ میں چھپائی گئی 873گرام افیون برآمد کی گئی۔ راولپنڈی کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی میں پارسل سے 66گرام وزنی 188ایکسٹیسی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ راولپنڈی کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے76 گرام وزنی 2 کینابس آئل ویپ برآمد کی گئی۔