اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) کیانئےبنک نوٹوں کی تیاری میں استعمال ہونےوالاموادانسانی استعمال کےلئےمحفوظ ہے؟وفاقی کابینہ نےوفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کابینہ کمیٹی کوسفارشات دینے کاٹاسک دیدیا۔وفاقی حکومت نے ایک سو ،پانچ سو ،ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے نئے بنک نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئے بنک نوٹوں کی تیاری میں جومجوزہ مواد استعمال ہوگا اس سے متعلق سفارشات مانگی ہیں آیانئے بینک نوٹوں کاموادانسانی استعمال کے لیے محفوظ ہے؟