• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست کے نام پر بدمعاشی کی اجازت نہیں، بلال اظہر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر مملکت خزانہ و ریلویزبلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیاست کے نام پر بدمعاشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف شہرام ترکئی نے کہا کہ آٹھ فروری کو پرامن ہڑتال ضرور ہوگی۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے لئے ہم تیار ہیں۔ جبکہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘کے میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ سندھ میں واقعہ کے بعد سبق نہیں سیکھا جاتا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی بات سندھ میں ہر واقعہ کے بعد کی جاتی ہے لیکن سبق نہیں سیکھا جاتا۔سانحہ کراچی میں جو آگ نظر آرہی ہے یہ صرف کراچی تک محدود نہیں ہے یہ بہت سے شہروں میں لگی ہوئی ہے اور وہ ہے کرپشن کی آگ جو پورے پاکستان کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلویزبلال اظہر کیانی نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعہ پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

ملک بھر سے سے مزید