ڈیوس( جنگ نیوز) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی ہم منصب محمد الجدعان سے ملاقات ہوئی جس میںسرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی،ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، سعودی وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری، درآمدات کے لیے 3 ماہ کا کور موجود ہے۔