• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتدر حلقے جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کا نوٹس لیں، پروفیسر غفران

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر اور رکن سنڈیکیٹ پروفیسر غفران عالم نے ملک کے طاقتور اداروں سے درخواست کی کہ وہ جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے اور غیر قانونی پیٹرول پمپ کی تعمیر کا نوٹس لیں اور اس معاملے میں جامعہ کراچی کی معاونت کریں اور قبضہ واگزار کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ برادری کی یہ متفقہ رائے ہے کہ جامعہ کی زمینوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ قانونی دستاویزات، عدالتی ریکارڈ اور لینڈ اتھارٹیز سے مصدقہ معلومات کے حصول کا عمل مزید مؤثر اور تیز کیا جانا چاہیے، تاکہ کسی بھی ابہام یا کمزوری کی گنجائش باقی نہ رہے۔

ملک بھر سے سے مزید