اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پانچ رکنی پاکستانی پارلیمانی وفد 19سے 21جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کر رہا ہے، یہ دورہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف نیشنل پیپلز کانگریس چین ژاؤ لی جی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق بیجنگ ایئرپورٹ پر سپیکر قومی اسمبلی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔