ٹوکیو (عرفان صدیقی) وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ ہندو مذہب کسی بھی صورت دوسرے مذاہب کی توہین یا تذلیل کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ احترام، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے، تاہم بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عملی طور پر ان ہی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی حکومت کی اقلیت دشمن پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔کھیل داس کوہستانی نے واضح کیا کہ وہ خود ہندو ہیں اور اپنے مذہب کی اصل تعلیمات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو مذہب میں کہیں بھی یہ نہیں سکھایا گیا کہ دیگر مذاہب یا ان کے ماننے والوں کی بے حرمتی کی جائے۔