• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط شراکت داریوں کا تسلسل ناگزیر ہے، اویس لغاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان ریجن، مسٹر عثمان ڈیون کر رہے تھے، اس موقع پر اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB) کے نائب صدر (آپریشنز) ڈاکٹر رامی احمد نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی شعبے کو پائیدار، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط شراکت داریوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔وفاقی وزیر نے بجلی کے شعبے میں ہدفی اصلاحات کے ذریعے بہتری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے تمام شعبوں میں ہمہ گیر اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیداواری و ترسیلی منصوبہ بندی کو مربوط انداز میں تشکیل دیا گیا ہے اور انٹیگریٹڈ جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان سے تقریباً 8 ہزار میگاواٹ کے مہنگے اور غیر ضروری بجلی گھروں کو نکال دیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید