• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلطی سے فائر الارم بجنے سے ٹرین کے مسافروں میں افراتفری پھیل گئی

راچڈیل(نمائندہ جنگ)فائر الارم کی مبینہ خرابی کے باعث سیکڑوں ٹرین مسافروں میں افراتفری پھیل گئی ‘الزبتھ لائن گزشتہ روز اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب پیڈنگٹن سٹیشن پر فائر الرٹ نے سروس کو جزوی طور پر معطل کر دیا، ٹرین پر سفر کے شوقین افراد آدھی رات سے قطار میں کھڑے تھے، فائر الارم بجتے ہی سخت پریشانی کا شکار ہو گئے۔آن لائن شیئر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ تمام مسافروں کو سینٹرل لندن اسٹیشن سے باہر لے جایا جا رہا ہے جبکہ پس منظر میں الارم بجتا ہوا سنا جا سکتا ہے، باور کیا جا رہا ہے کہ یہ فائر الارم کی غلطی تھی، کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں تھا، تاہم احتیاطی تدابیر فوری اختیار کی گئیں، فائر فائٹرز کی ایک ٹیم کو فوری طور پر اسٹیشن پر بلایا گیا جبکہ پیڈنگٹن اور ٹوٹنہم کورٹ روڈ کے درمیان لائن کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، کلیئرنس ملنے کے بعد سروس جلد ہی دوبارہ شروع ہو گئی۔ ٹرانسپورٹ فار لندن ( ٹی ایف ایل ) کے مطابق اسٹیشن پر آتشزدگی کی الرٹ تھی مگر کلیئرنس کے بعد لائن دوبارہ کھل چکی ہے اور معمول کے مطابق خدمات جاری ہیں، یہ اس وقت ہوا جب ٹرین کے شائقین نے گیم چینجنگ سروس کے آغاز کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہانگ کانگ اور کینیڈا تک کا سفر کیا جو بالآخر تقریباً چار سال کی تاخیر کے بعد شروع کی گئی، مسافروں کی بڑی تعداد نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا، میئر لندن صادق خان نے الزبتھ لائن کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معیشت میں 42بلین کا حصہ ڈال کر سروس انتہائی مددگار ثابت ہوگی۔ اس نے پہلے بھی 70ہزار کے قریب ملازمتیں پیدا کی ہیں، یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز صبح 6بجے ہی سیکڑوں لوگ پیڈنگٹن میں بارش کے موسم میں ایک رکاوٹ کے پیچھے جمع ہو گئے تھے کیونکہ صبح 6.33بجے ایبی ووڈ کے لیے پہلی الزبتھ لائن سروس سے پہلے جوش و خروش بڑھ گیا تھا، صبح 6.20بجے جب گیٹ کھولے گئے تو 500سے زیادہ لوگوں کے ہجوم میں سے ایک زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی، لوگ آدھی رات سے ہی قطار میں کھڑے تھے بہت سے لوگوں نے الزبتھ لائن سیٹ موکیٹ کے انداز میں جامنی رنگ کے ہیئر، جامنی رنگ کے ہوڈیز اور چہرے کے ماسک کے ساتھ لائن کے رنگ کو خراج عقیدت پیش کیا،مسافرجو چھ گھنٹے تک انتظار کر رہے تھے وہ جلدی سے اسٹیشن میں داخل ہوئے تاکہ وہ صبح 6.33بجے پہلی ٹرین پر چڑھ سکیں، اسٹیشن کے عملے نے ہجوم کو سنبھالنے کے لیے صرف جزوی طور پر دروازے کھولے جب وہ اسٹیشن کے اندر سے گزرتے ہوئے اسکلیٹرز کے نیچے غار کے ٹرمینل میں جانے سے پہلے اچانک دوڑ پڑے، جیسے ہی ایبی ووڈ کی سروس اسٹیشن میں داخل ہوئی، اناؤنسر نے اعلان کیا کہ ٹرین پیڈنگٹن سے ایبی ووڈ تک آپ کی پہلی الزبتھ لائن سروس ہے، ٹرانسپورٹ فار لندن کے کمشنر اینڈی بائی فورڈ نے قبل ازیں مسافروں کو خوش آمدید کہا اور گیٹ کھلنے پر بھاگنے سے گریز کرنے کی بھی تاکید کی جبکہ لندن کے میئر صادق خان بھی صبح 6بجے کے فوراً بعد ہجوم کا استقبال کرنے پہنچے اور قطار میں کھڑے لوگوں سے تبادلہ خیال کیا۔
یورپ سے سے مزید