• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل کوخوبصورت، لین مارکنگ، ٹریفک سائن بہترکئے جائیں، ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ بلدیات سندھ کے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ شارع فصل کو خوبصورت بنایا جائے اور لین مارکنگ، ٹریفک سائن بھی بہتر کئے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ شارع فیصل کا دورہ کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، میونسپل کمشنر افضل زیدی اور ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی رحمت اللہ شیخ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شارع فصل کو بدنما کرنے والی چیزوں کو صاف اور سڑک پر لائٹوں کو بھی بہتر کیا جائے۔