راولپنڈی (جنگ نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم پھر متحد ہوکر باہر نکل آئی،3سے5دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے، تحریک انصاف سے نہیں لیکن عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،اصل حکومت نواز شریف لندن سے بیٹھ کر کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لانگ مارچ میں شرکت سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم عمران خان کی قیادت میں ایک اور بار متحد ہوکر باہر نکل آئی ہے، گلے 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہوکر رہیں گے۔