• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ایونیو الائنمنٹ کا مسئلہ حل، سڑک ڈی تیرہ کے ایریا سے گزاری جائیگی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے مارگلہ ایونیو کی الائنمنٹ میں حائل قبرستان کے ایشو حل کر لیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قبرستان کے جنوب سےرخ موڑ کر ہائی وے سیکٹر ڈی تیرہ کے ایریاسے گزاری جا ئے۔ اس کیلئے پلاننگ ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی الا ئنمنٹ ایشو کرے۔اس سے قبل قبرستان کے مقام پر ٹنل یا فلائی اوور کی تجویز تھی لیکن یہ دونوں تجاویز مسترد کردی گئیں۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ جی ٹی روڈ کی جانب سے ساڑھے چھ کلومیٹر ہائی وے کی کارپیٹنگ کردی گئی ہے۔ قبرستان کے بعد سیکٹر ڈی بارہ کی جانب دو کلومیٹر ہائی وے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔مارگلہ ایونیو چھ رویہ ہائی وے ہے جسے تین ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک ای پی اے نے سی ڈی اے کو اس پراجیکٹ کا این او سی جاری نہیں کیا۔ سی ڈی اے نے این او سی کیلئے پچھلے سال اگست میں اپلائی کیا تھا۔ چودہ دسمبر کو عوامی سماعت ہوئی ۔ اس کے بعد سی ڈی اے نے تمام ابزرویشنز کے جواب بھی دیدیئے لیکن ای پی اے نے اس ترقیاتی پراجیکٹ کو این او سی دینے کی بجائے معاملہ انوائرمینٹل ٹریبو نل کو بھیج دیا۔ ٹریبونل نے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے‘ ای پی اے اور اسلام آ باد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ مشترکہ اجلاس بلا کر یہ ایشو حل کریں ۔
اسلام آباد سے مزید