راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نمائندہ) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعدضلعی انتظامیہ نے ضلع راولپنڈی کی ریونیو حدود میں تمام تعلیمی ادارے جمعرات کو بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کئے گئے ہیں۔