• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک دھرنوں اورپکڑ دھکڑ کامتحمل نہیں ہوسکتا،نیشنل مشائخ کونسل

لاہور(خبرنگار) نیشنل مشائخ کونسل کے زیر اہتمام مشائخ عظام کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، عشائیہ میں صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی،پیر دیوان احمد مسعود، پیر سید اسرار الحق چشتی، خواجہ عامر فرید کوریجہ، پیر حبیب عرفانی،پیر سید تنویر بخاری، پیر مہر معین، پیر عامر گیلانی سمیت دیگر مشائخ شریک ہوئے، اس موقع پر مشائخ نے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کاز کی خاطر افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں ، ملک کسی صورت دھرنوں احتجاج اور پکڑ دھکڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
لاہور سے مزید