• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20: پاکستان خواتین کا فیصلہ کن وار، سیریز جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے سری لنکا خواتین کے خلاف فیصلہ کن وار کردیا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سات وکٹ سے جیت کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ جمعرات کو مہمان ٹیم نے سائوتھ اینڈ کلب میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ پر102رنز بنائے۔ پاکستان نے ہدف 17گیند پہلے عبور کر لیا۔ عائشہ نسیم نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 31گیندوں پر45اور کپتان بسمعہ معروف 29گیندوں پر22رنز بنائے۔ دونوں آئوٹ نہیں ہوئیں۔ عائشہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر ہاسینی پریرا نے35، نیلا کشی ڈی سلوا نے21اور ماداوی نے 17رنز بنائے۔ انعم امین ، فاطمہ ثنا ء، ندا ڈار ایمن انور اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسپورٹس سے مزید