• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محافظوں پرگولیاں برسانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، محمد عمران

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) پاکستان میں پی ٹی آئی کی طرف سے مظاہرے اور لانگ مارچ پر اورسیز پاکستانیوں کو سخت ردعمل سامنے آیا ہے معروف کاروباری شخصیت محمد عمران اور عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت لاتعداد مسائل مشکلات میں گرا ہوا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ سب مل کر پاکستان کو مظبوط بنائیں نہ کہ بیرونی ممالک کے سامنے پاکستان کا تماشا بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ۔ کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لخت جگراس سے جدا ہوگیا اورپاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ راجہ محبوب نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف خونی مارچ کا اعلان کرنے والوں کا حساب لیںنا چا ہئے۔ ماڈل ٹائون میں فائرنگ کے باعث قتل ہونے والے پولیس اہلکارکمال احمدکے خون کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہونا چائیے پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں، عمران خان اور انکے حواری پرامن مارچ نہیں چاہتے گولیاں برسانے والے ملک کے مخلص نہیں ہوتے قانون کو ہاتھ میں لیا گیا ہے جس کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کمال احمد کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چائیے ملک میں خانہ جنگی، افراتفری، فساد اور انتشار کو قانون کے ذریعے روکنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت نے جھوٹے مقدمے میںقید وبندکی سزا کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہآئی ایم ایف پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرنے جارہا ہے اسی دن عمران خان پاکستان میں مظاہرے اور توڑ پھوڑ کے لیے نکل رہے ہیں جس کا پہلا نشانہ لاہور میں پولیس اہلکار بنا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئ کا لانگ مارچ کس قدر خطرناک ہو گا ۔اورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کے ورکرز سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی بنیں اور توڑ پھوڑ نہ کریں اور نہ ہی اس خونی مظاہرے میں شرکت کریں۔

یورپ سے سے مزید