• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں منکی پوکس کے پانچ کیسز کی تصدیق ہوگئی

پیرس (رضا چوہدری ) فرانس میں وزارت صحت نے پانچ منکی پوکس کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ نئی وزیر صحت بریگزٹ بورگینن نے اعلان کیا کہ ہمارے پاس حکام کی طرف سے تجویز کردہ رابطہ کیسز کی ویکسی نیشن کیلئے ضروری ذخیرہ موجو د ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیماری پھیلنے کا انتظار نہیں کررہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں ۔عوام اس معاملہ میں چوکس رہیں، یہ ایک ایسا وائرس ہے جو یورپ میں نہیں دیکھا گیا،متاثرہ مریضوں کی شناخت کے بعد انہیں الگ تھلگ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اس بیماری سے رابطہ میں آنے والے افراد کی ویکسی نیشن کے حوالے سے صحت حکام کی سفارشات آئیں ہم تیار ہیں۔
یورپ سے سے مزید