• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا حوثیوں سے اپنے سفارتی عملے کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعا میں یرغمال بنائے گئے اس کے مقامی عملے کو فوری رہا کردیں ، باغیوں کی قید میں امریکی سفارتخانے کا ایک ریٹائرڈ ملازم انتقال بھی کرگیا ہے جس کے بعد امریکا نے نیا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوثی فوری طور پر امریکا کے سابق اور موجودہ اسٹاف کو رہا کردیں ، صنعا میں امریکی سفارتخانے نے انتقال کر جانےوالے اہلکار عبدالحمید العجامی کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے ، امریکا نے کہا کہ حوثی یہ ناانصافی کا سلسلہ فوری طور پر روک دیں اور یرغمال عملے کو فوری رہا کردیں۔

اہم خبریں سے مزید