کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائیکورٹ بار کے زیراہتمام آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس 31 مئی کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا کانفرنس میں تربت بینچ سبی بینچ کو ریگولر کرنے خضدار اور لورالائی کو فعال بنانے اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کے تقرریوں میں متعلقہ زون کو نظرانداز کرنے کے حوالے سے اہم فیصلےکئے جائیں گے اجلاس میں تمام ہائیکورٹ بار کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور ڈسٹرکٹ بار کے صدور و جنرل سیکرٹریز کو مدعو کیا گیاہے ۔